سر گو دھا شہر میں چینی کی کوئی قلت نہیں :ڈپٹی کمشنر کا دعویٰ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے بتایا کہ سرگودہا شہر میں عوام کو مقررہ نرخوں پر چینی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سپلائی یقینی بنا دی گئی ہے ۔۔
، آج ہفتہ کے روز9 گاڑیاں چینی لے کر شہر پہنچ گئیں، جن میں نون شوگر ملز سے 5 اور یونی کول شوگر ملز سے 4 گاڑیاں شامل ہیں گزشتہ روز بھی 7 گاڑیاں چینی لے کر شہر آئیں، جن میں نون شوگر ملز سے 3 اور یونی کول شوگر ملز سے 4 گاڑیاں شامل تھیں،دو دن میں مجموعی طور پر 16 گاڑیاں سرگودہا شہر میں چینی لے کر پہنچی ہیں، جس سے 160 میٹرک ٹن چینی شہر میں فراہم کی گئی ہے ، جبکہ شہر کی یومیہ ضرورت تقریباً 70 میٹرک ٹن ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر میں چینی کی فراہمی ضرورت سے دگنی ہو رہی ہے اور کسی بھی قسم کی قلت نہیں،انہوں نے بتایا کہ تمام ڈیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر چینی فراہم کریں جبکہ سپلائی اور تقسیم کے عمل کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے ۔ مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں اور چینی کے ذخیرہ اندوزوں و مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔