جشن آزادی :دکانوں پر بڑے جھنڈے ،جھنڈیاں،سبزی ہلالی رنگ والے ملبوسات سامان سج گئے

جشن آزادی :دکانوں پر بڑے  جھنڈے ،جھنڈیاں،سبزی ہلالی  رنگ والے ملبوسات سامان سج گئے

شاہ پور (نمائندہ دنیا )ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح شاہ پور میں بھی یوم آزادی کے مناسبت سے تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔جشن آزادی کے سلسلے میں بازار ، دکانیں سجانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔۔۔

 سٹالز پر بڑے جھنڈے ، جھنڈیاں، سبز ہلالی رنگ کے ملبوسات اور زیبائشی سامان موجود ہے ، سٹالز پر بچوں کیلئے قوم پرچم کے کلر کے ماسک، بیجز، گھڑیاں، پونیاں، کیچر، چوڑیاں اور ٹوپیاں بھی رکھی گئی ہیں۔یوم آزادی کے موقع پر لو گ اپنی گاڑیوں ، بائیکس پر جھنڈے لگوا رہے ہیں لوگ گھروں کو سجانے کیلئے قومی پرچم کی خریداری کر رہے ہیں کچھ لوگ چھوٹی جھنڈیاں اور بیجز خریدنے میں مصروف نظر آئے ، خواتین اور بچیاں کیلئے سبز ہلالی رنگ کی چوڑیاں اور دوپٹے خریدنے میں مصروف تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں