ثناء اﷲخان ،امیر محمد کے ڈیروں پر پولیس کے چھاپے ناکام

 ثناء اﷲخان ،امیر محمد کے ڈیروں پر پولیس کے چھاپے ناکام

کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )سرکل پولیس کلورکوٹ نے پی ٹی آئی کے ایم این اے ثناء اﷲ خان مستی خیل اور ۔۔

ایم پی اے امیر محمد خان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے تاھم دونوں اراکین اسمبلی گھروں میں نہ ہونے کیوجہ سے گرفتار نہ ہو سکے ،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان کی رہائی کے سلسلہ میں احتجاج میں شرکت روکنے کیلئے ثناء اﷲ خان مستی خیل اور امیر محمد خان کے ڈیروں پر چھاپے مارے گئے جو ناکام رہے ،دلیوالہ میں پی ٹی آئی کے دو کارکنوں کی گرفتاری کی اطلاع موصول ہوئی ہے ،دوسری طرف تھانہ جنڈانوالہ سمیت سرکل پولیس کا موقف ہے کہ ہم نے کسی کارکن کو گرفتار نہیں کیا ہے تاھم امن وامان کے قیام کے لیے پولیس گشت کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں