فروٹ و سبزی منڈی میں افسروں کی زیادتی پر دکاندار پھٹ پڑے

 فروٹ و سبزی منڈی میں افسروں کی زیادتی پر دکاندار پھٹ پڑے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)38شمالی میں واقع ڈویژنل ہیڈکوارٹر کی مرکزی فروٹ و سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کے افسروں و ملازمین کی۔۔

 چیرہ دستیوں کے خلاف چھوٹے د کاندار پھٹ پڑے ،تفصیل کے مطابق خوانچہ فروشوں نے بتایا کہ حکومت نے ضلعی افسران کی نیلامیوں پر ڈیوٹیاں لگا رکھی ہیں مگر کوئی بھی آفیسر اس دوران موجود نہیں ہوتا، مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین کمیشن ایجنٹوں سے ساز باز کر کے اشیاء کے ریٹس مقرر کرتے ہیں، کمیشن ایجنٹوں کے ریٹس اور سرکاری ریٹس میں دانستہ فرق رکھا جاتا ہے جبکہ دوکاندار جن نرخوں پر اشیاء لے رہے ہیں اس دس فیصد منافع رکھ کر فروخت کر رہے ہیں ، ریٹ لسٹو ں کے لئے پینا فلیکس لگائے جائیں پھر کہا گیا سلیٹ پر لکھ کر رکھے جائیں اورکبھی کہا جا تا ہے کہ وائٹ بورڈ پر ریٹ لکھ کر رکھے جائیں اور معمولی سے معمولی بات پر دوکانداروں کو بھاری جرمانے کردیئے جاتے ہیں باعث تشویش امر یہ ہے کہ ریٹ لسٹوں اور جرمانوں کی مد میں جمع رقم کم ہی قومی خزانے میں جاتی ہے دوکانداروں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لے کر ذمہ دارو ں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں