معذوری رکاوٹ نہیں، جلپانہ کی دو بہنوں نے میٹرک میں اعلیٰ پوزیشنز حاصل کرلیں

معذوری رکاوٹ نہیں، جلپانہ کی  دو بہنوں نے میٹرک میں  اعلیٰ پوزیشنز حاصل کرلیں

شاہ پور صدر (نامہ نگار )قصبہ جلپانہ کی دو خصوصی بچیوں نے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے ضلع سرگودھا کا نام روشن کر دیا۔۔

 گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن مرکز شاہ پور صدر کی طالبات اقرا جبین نے 1003 نمبر حاصل کر کے اول اور بشریٰ اعظم نے 992 نمبر لے کر دوم پوزیشن حاصل کی۔پارلیمانی سیکرٹری لائیو سٹاک سردار عاصم شیر میکن نے ان بچیوں، ان کے والدین اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی معذوری کے باوجود محنت اور لگن کی اعلیٰ مثال ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں