یوم استحصال کشمیر پر شاہ پور میں ریلیاں، سیمینارز اور مظاہرے
شاہ پور (نمائندہ دنیا )ملک بھر کی طرح شاہ پور میں بھی 5 اگست کو یومِ استحصال کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا۔۔
اس موقع پر بھارت کی ریاستی دہشتگردی، کشمیریوں پر جاری مظالم اور کشمیر کی خودمختاری پر غاصبانہ قبضے کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری اجمل منیر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چوہدری مبشر کلیم گل نے کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری انجمن تاجران عاطف انصاری، قاری عبدالسمیع فاروقی، پروجیکٹ منیجر ستھرا پنجاب رانا مرتضیٰ مقبول، انچارج ریسکیو محمد قیصر، محمد حبیب، ملک ربنواز اعوان، صفدر حسین کھوکھر، چوہدری ایوب اور دیگر معزز شہری شریک ہوئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر سید آصف شاہ نے کہا کہ بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 6 سال مکمل ہوچکے ہیں اور یہ عمل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ ن لیگ سٹی صدر راجہ فرخ قیوم نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔