سیف سٹی کے کیمروں،سافٹ ویئر کی تنصیب مکمل،تجرباتی مرحلہ شروع

سیف سٹی کے کیمروں،سافٹ ویئر کی تنصیب مکمل،تجرباتی مرحلہ شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او محمد صہیب اشرف کے ہمراہ سیف سٹی سرگودھا پراجیکٹ کا دورہ کیا۔۔

، اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایس پی آپریشنز سیف سٹی سرگودھا عامر مشتاق نے بریفنگ میں بتایا کہ شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور سافٹ ویئر کی انسٹالیشن مکمل ہو چکی ہے جس کا تجرباتی مرحلہ جاری ہے جبکہ دیگر ضروری امور اپنے آخری مراحل میں ہیں، جو آئندہ چند دنوں میں مکمل کر لیے جائیں گے ۔آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے منصوبے کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کا قیام جدید اور مؤثر پولیسنگ کی طرف ایک اہم قدم ہے ، جس سے جرائم کی روک تھام، نگرانی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں