کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل میانوالی کی انتظامی صورتحال پر اہم اجلاس

 کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل میانوالی کی انتظامی صورتحال پر اہم اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل میانوالی کے داخلہ امور اور مجموعی انتظامی صورتحال پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں کالج کے آئندہ تعلیمی سیشن، داخلہ ٹیسٹ، تعلیمی معیار، طلباء کی سہولیات، اساتذہ کی تربیتی ورکشاپس اور کالج کی اپ لفٹنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کمشنر کو آگاہ کیا گیا کہ کالج میں نئے تعلیمی سال کا جلد آغاز ہونے جا رہا ہے ، جس کے لیے مختلف شہروں میں داخلہ ٹیسٹ کے انعقاد کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے ۔ مزید بتایا گیا کہ حالیہ میٹرک نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں اور تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے کہا کہ کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے جو نہ صرف میانوالی بلکہ پورے خطے کے لیے معیاری تعلیم اور نظم و ضبط کا ماڈل ہے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد گورائیہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران اور پرنسپل کرنل (ر) عدنان خان نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں