ایگری مال کی تعمیر آخری مراحل میں داخل،آئندہ ماہ کام شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت کی ہدایت پر سرگودھا میں شعبہ زراعت کے فروغ کے لیے بنایا جانے والا ایگری مال کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔۔۔
ایگری مال کی تعمیر سے زمینداروں کو ایک ہی چھت تلے معیاری زر عی ادویات کھاد بیج اور مشینری مناسب قیمت میں ملے گی توقع ہے کہ آئندہ ماہ تک ایگری مال کام شروع کر دے گا۔