ڈسٹرکٹ بار کا تعزیتی ریفرنس،2 وکلاء کو قرعہ اندازی میں عمرہ کے ٹکٹ دئیے گئے

ڈسٹرکٹ بار کا تعزیتی ریفرنس،2 وکلاء کو  قرعہ اندازی میں عمرہ کے ٹکٹ دئیے گئے

جوہرآباد (نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ بار جوہرآباد کے زیراہتمام مرحوم وکلاء کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بار روم میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے دو وکلاء کو عمرہ ٹکٹ دیے گئے ۔تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا اور مرحوم وکلاء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی۔صدر بار اختر عباس کھارا، جنرل سیکرٹری طاہر نواز اعوان اور دیگر مقررین نے مرحومین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔عمرہ ٹکٹ وکلاء عمران خان بلوچ اور راجہ احمد نواز کو دیے گئے ۔ تقریب میں مختلف تحصیلوں کے وکلاء نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں