بھیرہ:چینی کی مصنوعی قلت، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا
بھیرہ (نامہ نگار)بھیرہ شہر اور گرد و نواح میں چینی نایاب ہو چکی ہے ۔ منافع خور اسٹاکسٹوں نے چینی غائب کر کے من مانے نرخ مقرر کر دیے ہیں۔
شہر میں 50 کلو چینی کا تھیلا 9400 سے 9600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے ۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور چینی مارکیٹ میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔