مڈھ رانجھا میں سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دورہو گئیں
مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مڈھ رانجھا میں سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ،شہری مہنگے داموں خریدنے پر مجبور۔ روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیساتھ سبزیوں کی قیمتیں بھی آؤٹ آف کنٹرول ہیں۔
مڈھ رانجھا میں،کھیرا150روپے ،پیاز100روپے ،ٹماٹر150روپے ،بینگن 160روپے ، آلو150روپے ،گوبھی 200روپے ،گھیا توری160روپے ،کدو200روپے فی کلو فروخت ہوئے جو تحصیل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخنامہ سے مہنگے داموں فر وخت ہوئیں۔ جبکہ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ خریداری مہنگے داموں ہورہی ہے تو ریٹ لسٹ کے مطابق سبزیوں کی فروخت کرنا ممکن نہیں ہے ۔شہریوں نے اعلی احکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔