گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا گھریلو اور جہیز کا سامان چوری

 گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا گھریلو اور جہیز کا سامان چوری

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو اور جہیز کا سامان چوری کر لیا گیا۔ تھانہ جھنگ بازار کے علاقے پٹھان والا چوک کے قریب افتخار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔

 رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزم اس کے گھر میں داخل ہوئے اور جوسر مشین، پیڈسٹل فین، چھت کا پنکھا، ڈنر سیٹ، ٹرنک، کپڑے ، نقدی، زیورات، استری، موبائل فون سمیت دیگر قیمتی گھریلو و جہیز کا سامان چوری کر کے لے گئے ۔متاثرہ شخص کے مطابق چوری شدہ سامان کی مالیت لاکھوں روپے ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ۔ پولیس نے افتخار کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں