ربیع الاول بڑے عقیدت اور احترام سے منائینگے، خالد اقبال

 ربیع الاول بڑے عقیدت اور احترام سے منائینگے، خالد اقبال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مرکزی صدر نعت کونسل خالد اقبال مسرت نے کہا ہے کہ مقدس ربیع الاول بڑے عقیدت اور احترام سے منایا جائے گا۔۔۔

 ربیع النور کو مذہبی اور بڑے احترام سے منانے کیلئے میلاد النبیؐکے جلوس اور محافل کے انعقاد پر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ، مذہبی فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ملکی فرائض بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، رسول کریمؐ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ مسلمان متحد ہو کر امن و آشتی کا درس دیں، آپ نے امن و محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیتا، اور یہ پیغام رہتی دنیا تک قائم رہے گا، عصر حاضر میں بھی نبی کریم ؐکی تعلیمات پر عمل کرنا راہ نجات ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں