شیر گروپ بھاگٹانوالہ اور محسن شاہنواز رانجھا میں رنجش ختم

 شیر گروپ بھاگٹانوالہ اور محسن  شاہنواز رانجھا میں رنجش ختم

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا ) سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن چو دھری عنصر عباس سگھرانہ، چوہدری غلام عباس شیرانہ،خالد شیر وینس اور چوہدری شہباز چدھڑ کی خصوصی کاوشوں سے شیر گروپ بھاگٹانوالہ۔۔

 اور سابق وفاقی وزیر بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا میں معمولی رنجش ختم ،ایک ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا گیا، ضلعی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن سابق چئیر مین یو سی لالوالی چوہدری عبد المجید جٹ اور سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری عادل پرویز آرائیں کا کہنا تھا کہ پہلے بھی محسن شاہنواز رانجھا ہمارا لیڈر تھا آج بھی اور ہمیشہ رہے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں