سگریٹ پر ٹیکسز میں اضافہ، سمگل شدہ سگریٹس کی مانگ بڑھ گئی
کندیاں (نمائندہ دنیا) حکومت کی جانب سے سگریٹ پر عائد ٹیکسز کی بھرمار کے باعث مقامی سگریٹ مارکیٹ شدید متاثر ہو رہی ہے، اور عوام مہنگے سگریٹ سے بچنے کے لیے غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹ خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
50 روپے والا پیکٹ اب 150 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ، جس سے بلیک مارکیٹنگ اور ٹیکس چوری بڑھ رہی ہے ۔ تمباکو انڈسٹری تباہی کے دہانے پر ہے ۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکسوں میں کمی کی جائے تاکہ تمباکو کے کھیت ویران نہ ہوں اور انڈسٹری سے وابستہ ہزاروں افراد بے روزگار ہونے سے بچ سکیں۔