ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی شہید پارک میں کھلی کچہری
خوشاب(نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کی خلیج ختم کرنے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے۔۔۔
سرور شہید پاک جوہر آباد میں کھلی کچہری لگائی، کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او صدر سرکل ذوالفقار حسن ، ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہر آباد ملک اعجاز حسین سمیت دیگر متعلقہ پولیس افسران بھی مو جود تھے ، ڈی پی اوخوشاب نے جوہر آباد اور نواحی کالونیوں س آنیوالے مردو خواتین سائلوں کی شکایات اور پولیس کے حوالے سے درپیش مسائل کی سماعت کی اور ان کے فوری ازالہ کیلئے موقع پر موجود پولیس افسران کو ہدایت جاری کیں ۔