عشق مصطفیٰ ؐ میں ڈوب کر ہی ہم دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں،فہیم حیدر چیمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک فہیم حیدر چیمہ نے کہا ہے کہ عشق مصطفیٰ ؐ میں ڈوب کر ہی ہم دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔۔۔
حضور کی مدا سرائی ازل سے جاری ہے اور قیامت تک جاری رہے گی۔ عید میلاد النبیﷺ سے ایمان کو بالیدگی اور تازگی نصیب ہوتی ہے ، جشن ولادت رسول ؐ کو عقیدت، محبت، دینی جوش و جذبے اور احترام کے ساتھ منائیں گے ، عشق مصطفی ؐ محض ایک جذباتی وابستگی نہیں ایک عملی معیار ہے ، جو مسلمانوں کے ایمان کی اصل روح اور بنیاد ہے ، یہی وہ پاکیزہ جذبہ ہے جو ایک فرد کو ذاتی کردار کی بلندی اور معاشرتی ہم آہنگی اور عالمی سطح پر اسلامی وقار کی بحالی کا ذریعہ بناتا ہے ۔