پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی فرضی رپورٹس پر سرکاری ریکارڈ مرتب، حکومت برہم

 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی فرضی رپورٹس پر سرکاری ریکارڈ مرتب، حکومت برہم

سرگودھا(نعیم فیصل سے )حکومت پنجاب کی جانب سے متعدد مرتبہ وارننگز کے باوجود سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے فرضی رپورٹوں کے ذریعے سرکاری ریکارڈ مرتب کرنے کے انکشاف پر حکومت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔

 انتظامیہ کو ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کر دیئے ،ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پرائسز انڈسٹریز ،کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا کہ جی پی ایس لاگز،جیو ٹیگڈتصاویر اور سپروائزری چیک اینڈ بیلنس کی آن لائن سرویلنس کے دوران یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ بعض اضلاع میں اسپیشل پرائس مجسٹریٹس (SPMs) کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے کچھ مجسٹریٹس فیلڈ وزٹ نہیں کر رہے اور اپنے د فاتر سے انسپکشن ڈیٹا اپلوڈ کر کے سب اچھاکی رپورٹ ارسال کرتے ہوئے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں ،اس حوالے سے گزشتہ ماہ کی مانیٹرنگ کے دوران ضلع سرگودھا کے 78 میں سے 16 مجسٹریٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ان کی کارکردگی صفر یا معیار کے مطابق نہیں ،اور 30سے زائد مجسٹریٹس کی وزٹ رپورٹس مشکوک ہیں ،مجسٹریٹس کی مختصر تعداد ہی فیلڈ وزٹ کر رہی ہے مگر یہ وزٹ بھی صر ف نچلی سطح پر ہیں ، بڑے ذخیرہ اندوزوں ،منافع خور ایجنٹوں میں سے کسی کے خلاف کوئی قابل ذکر کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...