بھٹوں کا زہریلا دھواں،قریبی کالونیوں میں بیماریاں،محکمہ ماحولیات خاموش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد روڈ 50 چک کے قریب واقع اینٹوں کے بھٹے کے دھوئیں کی وجہ سے اطراف کی نصف درجن سے زائد کالونیوں کے مکینوں کا سانس لینا مشکل ہو کر رہ گیا اور۔۔۔
لوگ دمہ کے مرض میں مبتلا ہونے لگے ہیں محکمہ ماحولیات کے ملازمین نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لیں علاقہ مکینوں کا کہنا یہ کہ اینٹوں کا بھٹہ کئی سالوں سے قائم ہے اور مسلسل فضا کو آلودہ کررہے ہیں، جس کے دھوئیں کی وجہ سے نیشنل ٹاؤن 50 چک اور دیگر ملحقہ علاقوں کے رہائشوں کا سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے بھٹے میں ٹائر،پلاسٹک اور بورا جلایا جاتا ہے جس کے دھواں سے دمہ اور دیگر سانس کی بیماریاں عام ہو گئی ہیں پچھلے تین سال سے محکمہ ماحولیات کو شکایات درج کروا رہے ہیں لیکن انہوں نے کبھی نوٹس ہی نہیں لیا،ارد گرد کے علاقوں میں سانس کی بیماریاں پھیلنے سے لوگ شدید پریشانی کاشکار ہیں، ہمارا کمشنر اور ڈی سی سرگودھا سے مطالبہ ہے کہ نوٹس لیتے ہوئے زہریلا دھواں فضا میں چھوڑنے والے بھٹے بند کروائے جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے ۔