ہمیں اسرائیل کے ساتھ ساتھ اس کے سہولت کاروں کیخلاف بھی آواز اٹھانا ہو گی،حافظ فداء الرحمٰن

ہمیں اسرائیل کے ساتھ ساتھ  اس کے سہولت کاروں کیخلاف بھی  آواز اٹھانا ہو گی،حافظ فداء الرحمٰن

خوشاب(نمائندہ دُنیا )جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر مولانا حافظ فداء الرحمٰن نے کہا ہے کہ غزہ اور فلسطین میں اسرائیلی درندوں کے مظالم کا نشانہ بننے والے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں آواز اٹھانے کی بجائے۔۔۔

 ظالموں کی صف میں کھڑے ہونیوالے ممالک کا کردار شرمناک ہے ، ہمیں اسرائیل کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کیخلاف بھی آواز اٹھانا ہو گی، جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ مسلم ممالک پر ذمہ داری عائد ہوتی کے وہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کو فلسطین میں مسلم کشی رکوانے کیلئے کرادار ادا کرنے پر مجبور کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں