نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل 2نوجوان سپرد خاک
مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)نامعلوم ملزمان کے فائرنگ سے قتل ہونے والے دونوں نوجوانوں کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔۔۔
ایک روز قبل نواحی موضع نصیر پور کلاں میں نامعلوم ملزمان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے عاطف احمد اور ریحان ریاض کو قتل کردیا تھا جبکہ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک نوجوان محمد ذوالقرنین شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ نوجوانوں کی میتیں گھر پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔ عاطف احمد اورریحان ریاض کی نماز جنازہ آبائی گاؤں نصیر پور کلاں میں ادا کی گئی جنکی نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے بعد سینکڑوں سوگواروں کی موجود گی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔