ورلڈ فزیوتھراپی ڈے کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں فزیو آگاہی سوسائٹی کے زیر اہتمام ورلڈ فزیوتھراپی ڈے کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور فزیوتھراپسٹ نے شرکت کی۔۔۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے مقامی ہوٹل میں ورلڈ فزیوتھراپی ڈے کے موقع پر منعقد تقریب میں نامور فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر عبدارحمن ، ڈاکٹر محمد عاطف، ڈاکٹر محمد فیضان،ڈاکٹر فرجات، رانا اسلم ،نجی کالج کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شبیر احمد، ڈاکٹر مبصر نزر، ڈاکٹر باصم، ڈاکٹر اسامہ،ڈاکٹر زکی الدین ، میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر اکرام الحق اور فزیوتھراپی کے بہت سے طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عاطف، ڈاکٹر فرجات، رانا اسلم اور ڈاکٹر شبیر احمد کا کہنا تھا کہ فزیوتھراپی ایک \"غیر ادویاتی علاج\" ہے ۔، پاکستان میں یہ شعبہ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے ۔