نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے بچانا ناگزیر، عوامی ایکشن کمیٹی
کندیاں (نمائندہ دنیا) کندیاں عوامی ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ملک امیر اکبر کلیار اور وائس چیئرمین مظہر محمود خان نیازی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تمباکو نوشی ایک جان لیوا لت ہے ۔۔۔
، جو نوجوان نسل کو مہلک بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہے ۔رہنماؤں نے کہا کہ دل، پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر سمیت متعدد مہلک امراض کی جڑ تمباکو نوشی ہے ، جس سے بچاؤ کے لیے والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے تجویز دی کہ سکولوں میں تمباکو نوشی سے متعلق آگاہی مہمات چلائی جائیں تاکہ نوجوانوں کو اس لت سے دور رکھا جا سکے ۔ اگر ہم نان سموکرز کو بچانے میں کامیاب ہو جائیں تو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مقاصد حاصل کرنا ممکن ہو جائے گا۔