15لاکھ کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی
کلورکوٹ (نامہ نگار )نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پر انچارج چوکی میبل تھانہ کلورکوٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹ برآمد کر لیے ۔پولیس کے مطابق مختلف اقسام کی تقریباً 12 ہزار ڈبیاں برآمد ہوئیں جبکہ سمگلنگ میں استعمال کی جانے والی کار بھی قبضے میں لے لی گئی۔ برآمد شدہ سامان اور گاڑی کی مالیت تقریباً 15 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔بعد ازاں پولیس نے مکمل کارروائی کے بعد مال مسروقہ اور گاڑی کسٹم حکام کے حوالے کر دی۔