تمباکو نوشی کی تباہی اور سد باب پر غور نہ کیا تو نسلیں تباہ ہو جائیں گی، ناصر گورائیہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پروگرام کوآرڈینیٹر ایف ڈی ایف ناصر گورائیہ نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ARI کمیونٹی ممبرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے تمباکو نوشی کی تباہی اور اس کے سد باب پر غور نہ کیا۔۔۔
تو ہماری آنے والی نسلیں تباہ ہو جائیں گی، تمباکو نوشی سے ماحول پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس سے سموکنگ کرنے والے سے زیادہ آس پاس کے لوگ زیادہ متاثر ہوتے ہیں، پروفیسر عبدالحئی عابد، ڈاکٹر شفیق انور، چوہدری ثاقب سندھو، چوہدری شفقت اﷲ، ایڈووکیٹ عمران گورایہ، ایڈووکیٹ علی ذیشان اور چوہدری محمد حسین ضیاء نے بھی خطاب کیا۔