بجلی اور گیس میٹروں کی چوریوں میں اضافہ،شہری پریشان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بجلی اور سوئی گیس میٹروں کے غائب ہونے کے باعث صارفین دوہری مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے۔۔۔
تفصیل کے مطابق ان دنوں گھروں کے باہر سے سوئی گیس اور بجلی کے میٹروں کے غائب ہونے کے واقعات میں تیزی دکھائی دے رہی ہے ، گزشتہ روز بھی محمدی کالونی سے ثاقب اقبال،سیٹلائٹ ٹاؤن سے محمد عبداﷲ،نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سے زین علی کے گھروں کے باہر نصب بجلی و سوئی گیس میٹر اتار لئے گئے متاثرین کا کہنا ہے کہ میٹر اتار کر دفتر رابطہ کرنے کا کہا تو پتا چلا کہ سرکاری ٹیم نے میٹر نہیں اتارے ، جس پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے جبکہ متاثرین کا کہنا ہے کہ میٹروں کی چوری میں محکمہ کا نچلا عملہ ملوث ہے ، جس کا اعلی حکام کو فوری نوٹس لینے اور ایکشن لینا چاہئے ۔