موٹر سائیکل،گاڑیوں کی ٹرانسفر نہ کروانے پرجرمانوں کا اعلان
2سے 3ماہ تک کی مدت پر موٹر سائیکل 1سے 3ہزار، زائد پر4ہزار روپے جرمانہگاڑیاں ٹرانسفر نہ کروانے پر 10سے 30ہزار جرمانہ،مقررہ مدت کے بعد بند ہونگی
بھلوال(نمائندہ دنیا ) حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی بروقت ٹرانسفر نہ کروانے والے افراد کے خلاف جرمانوں کا اعلان کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق دو ماہ تک موٹر سائیکل اپنے نام تبدیل نہ کروانے والے افراد کو ایک ہزار روپے تین ماہ پردو ہزار روپے اور اس سے زیادہ مدت گزرنے پر چار ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا اسی طرح گاڑیوں کی اپنے نام منتقلی میں دیر کرنے پر 10 ہزار روپے سے 30 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔
اس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی حکومت پنجاب کی جانب سے تمام ایسے افراد جو موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلا رہے ہیں اور انہوں نے یہ گاڑیاں خرید کر اپنے نام منتقل نہیں کروائی ان سے کہا گیا ہے کہ وہ فوراً گاڑیوں اور موٹر سائیکل وغیرہ اپنے نام منتقل کروا لیں تاکہ جرمانوں سے بچ سکیں بعد ازاں مقررہ مدت گزرنے پر ان کے خلاف کاروائی ہوگی اور انہیں تھانوں میں بند کر دیا جائے گا۔