18شمالی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ،زخمی اشتہاری گرفتار
اشتہاری ڈکیتی،نقب زنی،موٹر سائیکل چوری کے 23مقدمات میں مطلوب اعظم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ملزم کے 2ساتھی فرار،گرفتاری کیلئے چھاپے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) 18شمالی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 1 اشتہاری زخمی حالت میں گرفتارجبکہ دو فرار ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ ناکہ پر موجود پولیس اہلکاروں نے ایک مشکوک موٹرسائیکل پر سوار تین افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی اور قریبی فصلوں میں جا گھسے ، دو طرفہ فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران ایک ملزم زخمی حالات میں پایا گیا جس کی شناخت اعظم کے نام سے ہوئی ،گرفتار اشتہاری ڈکیتی،نقب زنی،موٹر سائیکل چوری کے 23مقدمات میں مطلوب تھاملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اس کے سا تھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں متحرک ہیں ۔