کار کی گاڑی کو ٹکر،خاتون جاں بحق ،3بچوں سمیت 4زخمی

کار کی گاڑی کو ٹکر،خاتون جاں بحق ،3بچوں سمیت 4زخمی

اوورٹیک کرتے حادثہ،50سالہ خاتون دم توڑ گئی ،زخمی ہسپتال منتقل

دریاخان(نمائندہ دنیا )تیز رفتار کار اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے آنے والی کار سے ٹکرا گئی خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ تین بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ، ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عطاء اللہ نون کار پر فیملی کے ہمراہ بھکر جا رہا تھا کہ اسی دوران چونی شمالی کے قریب تیز رفتار کار اوور ٹیک کے دوران آمنے سامنے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ پچاس سالہ (ش) زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ دو بچیوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،فرار ہونے والے ڈرائیور کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں