آٹا مہنگا فروخت،سرکاری قیمتوں کا نفاذ چیلنج بن گیا

آٹا مہنگا فروخت،سرکاری قیمتوں کا نفاذ چیلنج بن گیا

دکانوں پر آٹے کے 10کلو تھیلے کی قیمت 905روپے ،11سو روپے تک پرچون میں فروخت،کوالٹی بھی کم ، ملز مالکان اور مڈل مین کا گٹھ جوڑ ،قلت پیدا کرنیکی کوشش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت اور انتظامیہ پر دباؤ بڑھانے کیلئے ضلع کے مختلف مقامات پر فلور ملز مالکان اور مڈل مین کے گٹھ جوڑ سے آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوششیں،جبکہ نچلی سطح پر عملدرآمد کیلئے بھرپور وسائل جھونکنے کے باوجود سرکاری قیمتوں کا نفاذ تاحال ایک چیلنج بنا ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق سرگودھا،سلانوالی، شاہ پور، بھلوال سمیت دیگر علاقوں کے بعض فلور ملوں اور بڑے دوکاندار/ڈیلرز کی مناپلی کے باعث آٹا کی فروخت میں ناجائز منافع خوری جاری ہے ، اس وقت بھی زیادہ تر صارفین مہنگا آٹا استعمال کرنے پر مجبور ہیں ، د کانوں پر آٹے کے 10کلو تھیلے کی قیمت 905روپے درج ہے ،جبکہ مرکزی مارکیٹوں کے علاوہ بیشتر مقامات بالخصوص دوردراز علاقوں میں آٹا11سو روپے تک پرچون میں فروخت ہو رہا ہے ، یہی نہیں اس کی کوالٹی بھی کم ہے دوسری جانب ملزمالکان حکومتی ٹیکس کو جواز بنا کر نہ صرف آٹے کی قیمت میں اضافہ کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں بلکہ آٹے کی مصنوعی قلت کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ، گزشتہ روز معاونِ خصوصی برائے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹی مینجمنٹ سلمہ بٹ کی آمد پر محکمہ فوڈ ، تحصیل انتظامیہ اور دیگر شعبوں کے اہلکار مرکزی مارکیٹوں کی دوکانوں پر آٹے کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے صبح سے شام تک موجود رہے جبکہ عام حالات میں چیک اینڈ بیلنس کی صورتحال اس کے برعکس ہے شہریوں نے وزیر اعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں