لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنیوالے موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج

لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنیوالے  موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقہ گلی نمبر 9 میں بابر علی کی بیٹی بازار سے گھر جا رہی تھی کہ۔۔۔

اس دوران موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزم مبینہ طور پر اس کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے لگا اور بعد ازاں اغوا کرنے کی بھی کوشش کی، لڑکی کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں