پرائس کنٹرول، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

 پرائس کنٹرول، تجاوزات اور قبضہ  مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

خوشاب(نمائندہ دُنیا) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غزالہ کنول کی زیر صدارت کنٹرول روم میں پیرا فورس کی ماہانہ کارکردگی اور ۔۔۔

پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیلدار خوشاب حیدر اصغر، پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران شریک تھے ۔ غزالہ کنول نے ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق تجاوزات، قبضہ مافیا اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ سرکاری نرخوں سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف جرمانے ، دکانوں کی سیل اور ایف آئی آر کے اندراج میں کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں