فیسکو سب ڈویژن کندیاں، پپلاں کی کارروائی، چار بجلی چور گرفتار

فیسکو سب ڈویژن کندیاں، پپلاں  کی کارروائی، چار بجلی چور گرفتار

کندیاں (نمائندہ دنیا) فیسکو حکام کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ٹیم نے چار افراد منیر، عاصم، اقبال اور مہربان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔۔۔

ملزمان واپڈا لائن سے پی وی سی تار کے ذریعے براہِ راست بجلی چوری کررہے تھے ۔ تار برآمد کرکے تھانہ کندیاں و پپلاں میں مقدمات درج کرلیے گئے ۔ فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے ، اس کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں