الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مستحق افراد کو روزگار فراہم کرنے کیلئے تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودہا کے زیر اہتمام اسلامک مائیکرو فائنانس پروگرام کے تحت مستحق افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالہ سے تقریب منعقد کی گئی۔۔۔
مرکز جماعت اسلامی 47 پل میں منعقدہ تقریب میں جماعت اسلامی کی ضلعی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودھا میاں اویس قاسم تلہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن میاں اظہار الحق ڈاکٹر طاہر فاروق میاں انعام الحق قیصر جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا محمد سلیم نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر مستحق افراد کو روزگار کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے ہتھ ریڑھیوں سمیت فروٹ سبزیاں اور فروخت کے لیے دیگر اشیاء بھی فراہم کی گئی۔