چین میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبہ کی گریجویشن تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبہ کی گریجویشن تقریب سول ایوی ایشن یونیورسٹی آف چائنا میں منعقد ہوئی۔یہ طلبہ بین الاقوامی سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت چین میں تعلیمی وتربیتی سرگرمیوں میں شریک تھے ۔
تقریب میں یونیورسٹی آف سرگودھا اور سول ایوی ایشن یونیورسٹی آف چائنا کے مابین جاری تعلیمی تعاون اور تحقیقاتی روابط کو سراہا گیا۔ پروگرام کا مقصد طلبہ میں بین الثقافتی تفہیم، اختراع اور عالمی سطح پر علمی اشتراک کو فروغ دینا تھا۔یہ منصوبہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کی قیادت اور ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال کی نگرانی میں مکمل ہوا۔چین کے تعلیمی دورہ کے دوران طلبہ نے چینی ایروسپیس اور ایئربس مینوفیکچرنگ فیکٹریوں کا دورہ کیا، جبکہ چین کی ایوی ایشن تاریخ وثقافت سے متعلق اہم مقامات کا مشاہدہ بھی کیا۔