محکمہ انڈسٹری کی ناپ تول میں بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائیاں
ناپ تول میں کمی بیشی پر کریک ڈاؤن، شہری شکایات کیلئے ضلعی آفیسر سے رجوع کریں
میانوالی (نامہ نگار) محکمہ انڈسٹری کی جانب سے ناپ تول میں کمی و بیشی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر میانوالی اور ڈپٹی کنٹرولر اوزان و پیمائش کی ہدایات پر ٹیموں نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا، ترازو اور پیمانے چیک کیے ۔ناپ تول میں بے ضابطگی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ٹیم ارکان کا کہنا تھا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ شہری شکایت کی صورت میں ضلعی آفیسر انڈسٹری میانوالی کو آگاہ کریں۔