23نومبر کا ضمنی الیکشن منصفانہ ہونا چاہئے ،صوبائی الیکشن کمشنر

23نومبر کا ضمنی الیکشن منصفانہ ہونا چاہئے ،صوبائی الیکشن کمشنر

ہر امیدوار کو ضابطہ اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے انتخابی مہم کی مکمل آزادی ہے خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے ،شریف اللہ کی ریٹرننگ افسروں کو ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اﷲ نے کہا ہے کہ 23نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ہونے چائیے ،ہر امیدوار کو ضابطہ اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے انتخابی مہم کی مکمل آزادی ہے جو بھی امیدوار خلاف ورزی کرے اسکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا میں سرگودھا اور میانوالی کے صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے میٹنگ کے دوران کیا اس موقع پر ڈی آر اوزافسران نے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات بارے بریفننگ دی جس پر صوبائی الیکشن کمشنرنے اعتماد کا اظہار کیا اور امن وامان قائم رکھنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر سرگودھا ابرار احمد جتوئی بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں