فاروقہ شہر سے گزرنے والے سیم نالے کی صفائی شروع

فاروقہ شہر سے گزرنے والے  سیم نالے کی صفائی شروع

فاروقہ/سرگودھا(نمائندہ دنیا )محکمہ ڈرینج نے فاروقہ شہر سے گذرنے والے سیم نالے کی صفائی شروع کر دی ہے سیم نالہ کی صفائی نہ ہونیکی وجہ سے پانی کھیتوں میں تباہی مچا رہا تھا ۔۔۔

نواحی موضع جیسک کے زمیندار چوہدری افضال احمد نے کہا ہے کہ صفائی کرنے والی مشین کو نو تعمیر شدہ سڑک کی طرف سے صفائی کی جا رہی ہے ۔جسکی وجہ سے سڑک سے دوسری گاڑیاں نہیں گذر سکتیں۔ انھوں نے کہا کہ سابقہ دور میں18کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک ہیوی مشین کے چین کی وجہ سے خراب ہو رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں