سانحہ اسلام آباد کے شہداء سے اظہارِ یکجہتی، خوشاب میں وکلاء کی ہڑتال

 سانحہ اسلام آباد کے شہداء سے اظہارِ  یکجہتی، خوشاب میں وکلاء کی ہڑتال

خوشاب (نمائندہ دُنیا) پاکستان بار کونسل کی کال پر ضلع خوشاب کے وکلاء نے سانحہ اسلام آباد کے شہداء سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مکمل ہڑتال کی۔ڈسٹرکٹ کورٹس میں فضا سوگوار رہی اور۔۔۔

 کسی مقدمے کی پیروی نہ کی گئی۔نو منتخب ممبر پنجاب بار کونسل ملک ریاض راجڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء عدلیہ کی بالادستی اور آئین کی سربلندی کے امین ہیں، ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں وکلاء کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔انہوں نے عدالتوں کی سکیورٹی کوفول پروف بنانے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں