یتیم بچیوں ساڑھے تین مرلے کا پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ

یتیم بچیوں ساڑھے تین مرلے کا پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ

تصدیق کا عمل شروع ،آئندہ چند روز میں مکمل ہو جائیگا،بچیوں میں خوشی کی لہر

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب کی ہدا یت پر محکمہ مال نے ایسی یتیم بچیوں کی جا ئیداد کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے جنہیں کم از کم ایک مرلہ اراضی وراثت میں ملی ہو تحصیلدار ساہیوال واحد بخش نے ریکارڈ مال کے مطابق تصدیق کا عمل شروع کر دیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب ان بچیوں کو ساڑھے تین مرلہ کا پلاٹ الاٹ کیا جائے گا تصدیق کا عمل شروع ہوتے ہی بچیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تحصیلدار واحد بخش کے مطابق آئندہ چند روز میں تصدیق کا عمل مکمل کر کے پنجاب حکومت کو تفصیلی رپورٹ پیش کر دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں