شاہین آباد روڈ خستہ حال ،شکایات نظرانداز،حادثات بڑھ گئے

شاہین آباد روڈ خستہ حال ،شکایات نظرانداز،حادثات بڑھ گئے

ٹوٹی سڑک پر بھی کم عمر ڈرائیور تیز رفتاری سے چنگ چی رکشے چلاتے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)متعد د شکایات بھی شاہین آباد روڈکی خستہ حالی پر انتظامیہ کو متوجہ نہ کر سکیں، جسکی وجہ سے آئے روز حادثات میں اضافہ باعث تشویش بننے لگا ہے تفصیل کے مطابق شہر کی مصروف شاہراہ سرگودھا شاہین آباد روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے ٹریفک کیلئے خطرناک ہو گئی ہے ، ٹوٹی سڑک پر بھی کم عمر ڈرائیور تیز رفتاری سے چنگ چی رکشے چلاتے ہوئے حادثات کا شکار ہو رہے ہیں، انتظامیہ کی غفلت اور عدم دلچسپی کی وجہ سے شہر کی مصروف ترین سڑک کی مرمت نہیں کی جا رہی، روزانہ سینکڑوں سے زائد تعداد میں چھوٹی بڑی گاڑیاں اس کسڑ پر سفر کرتی ہیں۔ سڑک کے دونوں اطراف تجارتی مراکز بھی ہیں۔ جسکی وجہ سے پیدل چلنے والے شہریوں کی بھی کثیر تعداد حادثات کا شکار ہو رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں