ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کی لفٹ 4ماہ بعد دوبارہ فعال

 ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کی لفٹ 4ماہ بعد دوبارہ فعال

متعلقہ مکینکل اسٹاف اور انجینئرنگ ٹیم نے لفٹ کی خرابی کو دور کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں چار ماہ سے زائد اور عرصہ سے خراب پڑی لفٹ کو مکمل طور پر مرمت کر کے دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں قائم لفٹ کچھ عرصہ سے خراب تھی جس کے باعث اسے بند کر دیا گیا تھا جس کے سبب مریضوں، تیمارداروں اور عملے کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

خصوصاً بزرگ مریضوں، معذور افراد اور گائنی و اسٹریچر کیسز کو منزلیں چڑھنے میں انتہائی دشواری پیش آ رہی تھی۔ میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد شہباز نے اس مسئلے کو سنجیدہ لیتے ہوئے خصوصی توجہ دی اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر فوری اقدامات کیے ۔ ان کی ہدایات پر متعلقہ مکینکل اسٹاف اور انجینئرنگ ٹیم نے دن رات محنت کر کے لفٹ کی خرابیوں کو دور کیا اور حفاظتی معائنہ کے بعد اسے دوبارہ فعال کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں