پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
میانوالی (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس اے سی آفس میانوالی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تحصیل میانوالی کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے پرائس کنٹرل مجسٹریٹ کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا اورتمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ حکو متی ویژن کے مطابق تما م مارکیٹوں اور دوکا نوں کی انسپکشن اور حکو متی نر خنا مہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اورگرانفروشوں کے خلاف بلا امتیاز قانو نی کاروائی عمل میں لائی جا ئے ۔