کاشتکار گنے کی فصل فوری شوگرملزمیں لائیں‘میانوالی انتظامیہ

 کاشتکار گنے کی فصل فوری شوگرملزمیں لائیں‘میانوالی انتظامیہ

کسی کاشتکار کو فصل لانے میں یا شوگر ملز انتظامیہ کی جانب مشکل ہو تو رابطہ کرے

میانوالی (نامہ نگار )حکومت پنجاب کی ہدایات پر شوگرملوں میں گنے کی کرشنگ سیزن کا 15نومبر 2025سے باقاعدہ طور پرآغاز کر دیا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ میانوالی کی جانب سے ضلع بھر کے تمام گنا کے کاشتکاروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی تیار فصل کو فوری طور پر متعلقہ شوگر ملز میں لائیں۔ کاشتکار حضرات بروقت اپنی فصل شوگر مل کو فراہم کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکل یا مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اس سلسلے میں اگر کسی کاشتکار کو فصل لانے میں یا شوگر ملز انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی رکاوٹ یا دشواری پیش آئے تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کر کے مدد حاصل کر سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں