ارشد وٹو کا گلشن نذیر پارک کی بحالی اور اپ گریڈیشن کاتفصیلی جائزہ
تمام مراحل کو معیاری انداز اور مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ،اے ڈی سی جی
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر ارشد وٹو نے گلشنِ نذیر پارک کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ پارک کی مرمت ،تزئین و آرائش،روشنی کے انتظامات اور شہری سہولیات کی بہتری کے تمام مراحل کو معیاری انداز اور مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہترین اور پرسکون تفریحی ماحول میسر آ سکے ۔اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو صاف، سرسبز اور صحت بخش ماحول فراہم کرنے کیلئے عملی،جامع اور مسلسل اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو کم خرچ اور معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔