بھٹہ مالکان کی من مانیاں جاری‘اینٹیں مہنگے داموں فروخت
مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)بھٹہ مالکان کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں، اینٹوں کی مہنگے داموں فروخت جاری، شہری پریشانی میں مبتلا۔
مڈھ رانجھا اور گردونواح میں قائم بھٹہ خشت پراینٹوں کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے ۔بھٹہ پر فی ہزار اول اینٹ کی قیمت 18ہزارروپے تک پہنچ گئی ہے جس سے عام آدمی کو تعمیراتی کام کیلئے اینٹیں خریدنا انتہائی مشکل ہو گیا۔ حالیہ آنیوالے سیلاب میں مڈھ رانجھا او ر گردونواح کے متعدد دیہاتوں میں مکانات کا شدید نقصان ہوا بھٹہ مالکان کی جانب سے انیٹوں کی خودساختہ مہنگائی کی وجہ سے مکان کی تعمیر نو ناممکن بنا دی گئی۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ریٹ پر اینٹوں کی فروخت پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مہیا ہوسکے۔