خوشاب ، جھاوریاں،میانوالی روڈ پر ناقص کام،وزیر تعمیرات برہم
افسروں کی سخت سرزنش ناقص میٹریل کو اکھاڑ کر دوبارہ معیاری کام کرنیکا حکمملک صہیب بھرتھکاخوشاب میں دریائے جہلم پر نئے تعمیر شدہ پل کا اچانک دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے خوشاب میں دریائے جہلم پر نئے تعمیر شدہ پل کا اچانک دورہ کیا اور منصوبے کے تمام سیکشنز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ دریائے جہلم پر 2200 فٹ طویل جدید پائل فاؤنڈیشن پل تعمیر کیا گیا ہے ۔ منصوبے کا آغاز 2022 میں ہوا اور اسے ریکارڈ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پل کی تکمیل سے میانوالی، خوشاب اور بھکر کی ٹریفک کو تیز ترین، محفوظ اور بلا تعطل سفر میسر آئے گا، ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں تمام ترقیاتی منصوبے معیار، رفتار اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریکارڈ مدت میں مکمل کیے جا رہے ہیں، رات گئے صوبائی وزیر نے سرگودھا ڈویڑن کی تین زیر تعمیر شاہراہوں خوشاب روڈ، جھاوریاں روڈ اور میانوالی روڈ کا بھی اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے بعض حصوں میں ناقص کام پر افسروں کی سخت سرزنش کی اور فوری طور پر شاہراہوں کی ٹیسٹنگ کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر نے حکم دیا کہ ناقص میٹریل کو اکھاڑ کر دوبارہ معیاری طریقے سے تعمیر کیا جائے ۔