آئی آر ای این کی بڑی کارروائی، نان اسٹیمپڈ سگریٹس کی بھاری مقدار ضبط
بھیرہ (نامہ نگار)ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک (IREN) اسکواڈ ریجنل ٹیکس آفس سرگودھا نے نان ٹیکس اسٹیمپڈ سگریٹس کے ۔۔۔
خلاف اپنی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ مقدار میں سگریٹس قبضے میں لے لیے ۔موٹروے ایم-2 بھیرہ انٹرچینج کے قریب کارروائی کے دوران فورس نے چھ ٹرکوں کو روک کر تلاشی لی جس میں 1,315 کارٹن، یعنی 1 کروڑ 31 لاکھ 50 ہزار سگریٹس برانڈز بغیر ٹیکس اسٹیمپ کے پائے گئے ۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائی آئی آر ای این سرگودھا کی تاریخ میں سب سے بڑی پکڑ ہے جس کے نتیجے میں ٹیکس چوری میں ملوث ایک بڑے نیٹ ورک کا سراغ مل سکا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔