اچھی خوراک، باقاعدہ ورزش اور تمباکو نوشی سے پرہیز دل کی صحت کیلئے ضروری ، ڈاکٹر ظفر اللہ
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ممتاز معالج و ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر ظفر اللہ نے کہا ہے کہ عالمی ادارئہ صحت کے مطابق ہر سال 1 کروڑ 80 لاکھ افراد دل کی بیماریوں کے باعث موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اس تشویشناک صورتحال کے پیش نظر حکومتی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صحت مند بالغ فرد کا دل آرام کی حالت میں 60 سے 100 دھڑکن فی منٹ ہونا چاہیے۔ اچھی خوراک، باقاعدہ ورزش اور تمباکو نوشی سے پرہیز دل کی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دل کو خون کی فراہمی رکنے سے ہارٹ اٹیک ہوتا ہے اور فوری علاج نہ ہونے کی صورت میں دل کے پٹھوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔